اطالوی وزیر اعظم سلویو برلسکونی نے عدم اعتماد کا ووٹ جیت لیا ہے۔ ان کو 316 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ ان کے خلاف 301 ووٹ پڑے۔
برلسکونی کو معیشت اور ذاتی سکینڈلز کے باعث پارلیمنٹ میں اعتماد کے ووٹ کا سامنا تھا۔
اسی بارے میں’برلسکونی ایک رات میں آٹھ خواتین کے ساتھ‘’ برلسکونی نےتیرہ مرتبہ سیکس کے لیے پیسے دیے‘سیکس کا مقدمہ: برلسکونی پر فردِ جرم عائد
یہ ووٹ ایسے وقت آیا ہے جب اطالوی حکومت کی کریڈٹ ریٹنگ بھی کم کردی گئی ہے اور پارلیمنٹ نے اس ہفتے بجٹ کے اہم عنصر کی توثیق کرنے سے انکار کر دیا۔
سلویو برلسکونی کو جنسی سکینڈل، رشوت اور اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال پر مقدمات کا سامنا ہے۔
روم میں بی بی سی کے نامہ نگار ڈیوڈ ولی کا کہنا ہے کہ برلسکونی پرامید تھے کہ وہ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ تاہم ان کی جماعت فریڈم پارٹی کے چند اراکین پرامید نہیں تھے۔